سجاول، جاتی میں مختلف تنظیموں کی اپیل پر احتجاجی ہڑتال کی گئی

ضلع سجاول میں ترقیاتی کام مفقود ہیں پسماندہ ضلع پیچھے جارہاہے، یونس بھان

منگل 5 اکتوبر 2021 23:25

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2021ء) جاتی میں مختلف تنظیموں کی اپیل پر احتجاجی ہڑتال کی گئی، رپورٹ کے مطابق جاتی شہرمیں آل پارٹیزایکشن کمیٹی کی اپیل پر شٹربند ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، ایکشن کمیٹی کے چیئرمین یونس بھان نے اس موقع پر کہاکہ ضلع سجاول میں ترقیاتی کام مفقود ہیں پسماندہ ضلع پیچھے جارہاہے، یہاں کے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، جعلی ڈومیسائل، جعلی کاغذات سے زمینوں پر قبضوں،غیرمقامیوں کی آبادکاری اور انہیں ملازمتیں دینے، اور صحت،پانی وبجلی کی قلت جیسے بنیادی مسائل کا سامنہ ہے ڈی سی سجاول کو تین سال ہوگئے ہیں لیکن اس کی کارکردگی صفر ہے، ان کا رویہ عوام کے ساتھ ناروا ہے، اس لئے فوری طورپر ڈی سی سجاول کو ہٹاکر اھل ڈپٹی کمشنرکو مقرر کیاجائے، تاکہ سجاول ضلع کی عوام کو رلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈی سی سجاول کے خلاف اس سے قبل سجاول، چوہڑجمالی، بٹھورو میں بھی احتجاجات اور شٹربند ہڑتالیں کرچکے ہیں، اگر جلدہی ان کو نہ ہٹایاگیاتو مزید احتجاجات کے لاحہ عمل کا اعلان کیاجائیگا۔آل پارٹیزایکشن کمیٹی میں ضلع بھر سے مختلف سیاسی سماجی تنظیمیں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں