سجاول، کھلی کچہری میں پیپلزپارٹی کے دوگروپوں میں جھگڑا،کرسیاں چل گئیں

منگل 5 اکتوبر 2021 23:41

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کیلئے سجاول میں ہونے والی کھلی کچہری جھگڑے کی نذر ہوگئی۔

(جاری ہے)

سجاول میں کھلی کچہری اس وقت ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی جب مراد چانڈیو نامی شخص نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری کہتا ہی کہ سارا فنڈز رکن قومی اسمبلی سید ایاز شاہ شیرازی کو دینا پڑتا ہے، اس لیے آپ کے کام نہیں ہو سکتے۔

اس بات پر پیپلزپارٹی میں شامل شیرازی برادران کے حامیوں اور دوسرے گروپ کے افراد نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کردیا اور لاتوں اور گھونسوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔ہنگامہ آرائی پر کھلی کچہری میں موجود ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری ،صوبائی مشیر رسول بخش چانڈیو سمیت تمام مہمان تقریب سے چلے گئے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں