سجاول کی تحصیل میرپوربٹھورو میں بارہ سالہ بچے سے زیادتی اور وڈیو بنانے کا مقدمہ درج کرلیاگیا

جمعہ 8 اکتوبر 2021 22:26

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) سجاول کی تحصیل میرپوربٹھورو میں بارہ سالہ بچے سے زیادتی اور وڈیو بنانے کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے، آبپاشی کالونی میرپوربٹھورو کے رہائشی حسن خاصخیلی نے صحافیوں کو بتایاکہ اس کے بارہ سالہ بیٹے سبحان خاصخیلی کو پڑوسی سلیم خاصخیلی اور اس کے ساتھیوں نے جنسی حوس کا نشانہ بنایااور وڈیو ریکارڈ کی ہے جس کا مقدمہ میرپوربٹھورو تھانہ پر درج کرایاگیاہے، تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے ہیں، متاثربچے کا کہناہے کہ ملزمان نے اس سے زیادتی کی اور وڈیو بناکر دھمکی دی کہ اگرکسی کو بتایاتو بہت براہوگا، یہ بات بھائی کو بتائی جنہوں نے والدین کو بتایا، ملزمان کو گرفتارکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں