تنظیم اصلاح المدارس العربیہ کے تحت ایک سو بائیس مدارس کے وسط مدتی امتحانات اٹھارہ اکتوبر سے شروع ہوں گے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:49

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) تنظیم اصلاح المدارس العربیہ کے تحت ایک سو بائیس مدارس کے وسط مدتی امتحانات اٹھارہ اکتوبر سے شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تنظیم اصلاح المدارس العربیہ کے ترجمان مولاناغلام حسین میمن نے بتایاکہ سندہ کے اضلاع حیدرآباد، ٹنڈوالھ یار، میرپورخاص ، تھرپارکر، عمرکوٹ ،مٹیاری ،بدین ، ٹنڈومحمدخان ، سجاول ، ٹھٹھہ سمیت گیارہ اضلاع میں ایک سو بائیس مدارس میں وسط مدتی امتحانات اٹھارہ اکتوبر سے شروع ہوں گے ،گیارہ اضلاع میں امتحانات کے لئے چوبیس سینٹر مختص کئے گئے ہیں جہاں پرثانیہ ،ثالٹہ ، رابعہ ، خامسہ ، سادسہ ،موقوف علیہ اور دورہ حدیث کے گیارہ سو سے زائد طالب علم امتحان میں شریک ہوں گے ۔

تنظیم اصلاح المدارس العربیہ کابنیاد ممتاز عالم دین مولانااستاد نورمحمد سجاولی نے رکھا تھا جس کو مولاناعبدالغفور قاسمی نے وسعت دی۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں