سجاول اور قریبی علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیارکرگیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:41

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیارکرگیاہے، اضافی لوڈ شیڈنگ سے علاقے کی عوام پریشان ہے علاوہ ازیں متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرخراب قرار دیکر انہیں بندکیاجارہاہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مسائل کا سامنہ ہے ان کا کہناہے کہ حیسکو عملہ ٹرانسفارمر بحال کرنے کے لئے مرمت کے لاکھوں روپے طلب کرتاہے، یہ سلسلہ کئی ماہ سے مختلف شہروں میں جاری ہے، حیسکو ملازمین کے اس نئے کاروبار سے علاقہ میں بدامنی کے خدشات پیداہورہے ہیں، علاقوں میں گھروں مساجد میں پانی کی کمی، رات کو چوریوں، مچھروں سے پریشان اور دن کو کاروبار بندہونے سے پریشان شہری احتجاج پر مجبورہیں، اس ضمن میں صارفین نے بدعنوان حیسکو ملازمین کو برطرف کرکے بجلی کا نظام درست کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments