ٹھٹھہ: کراچی کینال سے 13 سالہ نوجوان محمد سمیر ولد عرفان چاچڑ کی نعش برآمد

جھرک پولیس نے اپنی تحویل میں لیکرنعش کوجھرک اسپتال میں پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:18

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) جھرک تھانے کی حدود میں کراچی کینال سے 13 سالہ نوجوان محمد سمیر ولد عرفان چاچڑ کی نعش ملی ہے جس کو جھرک پولیس نے اپنی تحویل میں لیکرنعش کوجھرک اسپتال میں پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ورثا نے میڈیا کے نمائندوں اور جھرک پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ھالا کے رہائش پذیر ہیں اور ہمارا بچہ بریلوی مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور بابا صلاح الدین کی مزار کے قریب کراچی کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کی نعش جھرک قریب کراچی کینال سے ملی ہے جس کی ورثا کی طرف سے تصدیق کی گئی

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں