سجاول، بائی پاس پر لوٹ مارکرنے والے لٹیروں کو مقامی افراد نے گھیر لیا ، ایک کو اسلحہ سمیت پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا

منگل 16 نومبر 2021 00:25

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) سجاول کے قریب بائی پاس پر لوٹ مارکرنے والے لٹیروں کو مقامی افراد نے گھیرکر ایک کو اسلحہ سمیت پکڑکر پولیس کے حوالے کردیاجبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پکڑے گئے لٹیرے مہتاب شاہ نے بتایاکہ اس کا ساتھی نذیر چانڈوی فرار ہوگیاہے دونوں میرپوربٹھورو کے رہائشی ہیں، پولیس کا کہناہے کہ دونوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہاہی

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں