ٹھٹھہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

تاجروں برادری عام استعمال کی اشیاء خورد و نوش ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرکے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ادا کریں:ڈپٹی کمشنر

بدھ 17 نومبر 2021 00:02

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سجاول محمد اسماعیل میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تاجروں برادری پر زور دیا کہ وہ عام استعمال کی اشیاء خورد و نوش ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرکے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء خورد و نوش مقررہ قیمتوں سے زیادہ قیمت پر فروخت اور ذخیرہ اندوزی یا منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز کو ہدایت کی کہ وہ عام اشیاء خوردونوش کی فروخت پر کڑی نظر رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں میں اچانک چھاپے مار کر اشیاء کی قیمتیں چیک کریں اور مقررہ نرخوں پر عمل نہ کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام باالخصوص ٹریب عوام کو عام استعمال کی مصنوعات سستی اور مقررہ نرخوں پر فراہم ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دکانداروں اور تاجروں کو روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ نرخوں کی فہرستیں فراہم کریں اور فہرستوں کو نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ عام خریداروں کو نرخوں کے متعلق آگاہی فراہم ہو سکے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی گل عباس، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول عبدالرشید میمن، سرمد قریشی، ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکارز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران، تاجر رہنما حاجی محمد میمن، نیاز میمن، حسین میمن، عبدالغفور قصائی و دیگر بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں