ووٹر رجسٹریشن اور درستگی کا کام جاری ہے،ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ

ہفتہ 20 نومبر 2021 00:08

pھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2021ء) ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عبدالرحمان آرائیں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے تحت ووٹر رجسٹریشن اور درستگی کا کام جاری ہے، انہوں نے عوام کو اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کے دوران ووٹ کے صحیح اندراج اور درستگی کے لئے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ مہم کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل کو بھی حل کیا جا سکے اور وہ عوام اپنے قیمتی ووٹ کے استعمال کا حق بھی حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

ان باتوں کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ووٹ درستگی کے عمل کا جائزہ لینے کے متعلق دورے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرہ مہیسر، اس کی ٹیم اور عملے کی بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ انتخابی فہرستوں کی درستگی کے جاری کام کو مزید تیز کرنے کی کوشش کریں تاکہ مقرر وقت کے اندر جاری کام کو مکمل کیا جا سکے۔ دورے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ عذرہ مہیسر، محکمہ تعلیم، الیکشن کمیشن و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔#

ٹھٹھہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments