جھوٹے مقدمات کے خلاف پی ٹی آئی ٹھٹھہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

اگر مقدمات کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو ٹھٹھہ سے بلاول ہائوس تک پیدل مارچ کیا جائے گا، ارسلان بروہی

اتوار 21 نومبر 2021 19:00

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) ٹھٹھہ میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف سندھ حکومت کی انتقامی کاروائیاں گھوڑا باڑی میں کھاٹی شاخ زرعی پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے سامنے احتجاج کرنے پر مقامی آبادگاروں اور پی ٹی آئی ورکرز پر مقدمے درج اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ایک ماہ قبل ٹھٹھہ میں کھاٹی نہر کا دورہ کرکے متاثرین کے احتجاج میں شرکت کی تھی اس وقت متاثرین نے بتایا تھا کہ علی حسن زرداری نے کئی عرصے سے پانی بند کیا ہوا ہے پانی بند کرکے زمینیں بنجر بناکر سستے داموں علی حسن زرداری خریدنا چاہتے ہیں نہر کو بنانے کے لیے بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی تھی جس کے بعد احتجاج کے سربراہ رئیس محمد خان رند کے خلاف علی حسن زرداری نے ایری گیشن عملے کے ساتھ ملکر مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

جھوٹے مقدمات کے خلاف پی ٹی آئی ٹھٹھہ کے صدر ارسلان بروہی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں پی ٹی آئی رہنمائوں کارکنوں سمیت مقامی آبادگاروں نے تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی ٹھٹھہ سے ایدھی سینٹر تک نکالی گئی ریلی کے شرکا کی جانب سے علی حسن زرداری اور سندھ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ پی ٹی آئی ٹھٹھہ کے صدر ارسلان بروہی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر مقدمات کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو ٹھٹھہ سے بلاول ہائوس تک پیدل مارچ کیا جائے گاعلی حسن زرداری تاریخی شہر ٹھٹھہ کو زرداری اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں کاشتکاروں کی زمینوں کے پانی بند کرکے انہیں بنجر بنایا جارہا ہے زمینیں بنجر بناکر علی حسن زرداری سستے داموں خریدنا چاہتے ہیں یزیدی کردار ادا کرنے میں محکمہ ایری گیشن اپنا بھرپور کردار ادا کرہا ہے عوام کے لیے بنے ہوئے ادارے ایک شخص کی غلامی کررہے ہیں انتظامیہ اور علی حسن زرداری کا ٹھٹھہ کو فتح کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا،اگر انہوں نے قبلہ درست نہیں کیا تو بلاول ہائوس کا گھیرا کریں گے۔

پی ٹی آئی کاشتکاروں کے ساتھ ہے۔

ٹھٹھہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments