سجاول میں پرائیویٹ اسکولز کے عملہ نے سندہ حکومت کے اعلان کردہ کم سے کم پچیس ہزار روپے تنخواہ کے اعلان پر عمل درآمد کا مطالبہ

بدھ 24 نومبر 2021 00:20

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) سجاول میں پرائیویٹ اسکولز کے عملہ نے سندہ حکومت کے اعلان کردہ کم سے کم پچیس ہزار روپے تنخواہ کے اعلان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیاہے، سجاول میں پرائیویٹ اسکولز کے عملہ نے اس ضمن میں حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ سجاول میں درجنوں پرائیویٹ اسکولز قائم کئے گئے ہیں تاہم ان میں عملہ کو ابھی تک مناسب تنخواہ نہیں دی جارہی ہے، اور بیگارکیمپ کی طرح کام لیاجارہاہے، اسکولز میں سہولیات نام کو نہیں ہیں، والدین سے فیس، کینٹین اور ڈریس و کتب کے نام پر لاکھوں روپے لوٹنے کے باوجود بھی عملے کو تنخواہ کی ادائیگی میں کٹوتی کی جارہی ہے، جس سے ان اسکول کے اساتذہ شدید معاشی پریشانی کا شکارہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر ایکشن لیکر پرائیویٹ اسکول مالکان کو پابندکیاجائے کہ عملے کی تنخواہ بنک کے ذریعے کی جائے تاکہ پچیس ہزار سے کم اجرت دینے کی شکایت دور ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں