تمام افسران اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنائیں ،غضنفر علی قادری

بدھ 1 دسمبر 2021 23:16

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنائیں اور موجود تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے چیف میونسپل آفیسرٹھٹھہ اور تمام ٹاؤن افسران و ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ وار صفائی کے ساتھ ضلع بھر میں آوارہ کتوں کو مارنے کے لیے یونین کونسل سطح پر خصوصی مہم چلائیں تاکہ لوکوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عدالتی حکم کی تعمیل کو یقینی بھی یقینی بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز دربار ہال مکلی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وِن ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مشتاق احمد میمن، ریجنل پروگرام مینیجر مرف آدم ملک، چیف میونسپل آفیسر راج کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مہرین اقبال سومرو، ایکسین کوسٹل ہائی وے محمد اسماعیل، ایکسن ہائی وے شوکت علی راجپر، ایڈمنسٹریٹر گھوڑاباری عبدالغفور ہیجب، ٹاؤن آفیسر مکلی محمد شعیب ابڑو کے علاوہ روینیو، انفارمیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت کی کہ بجلی کے کھمبوں پر لگی سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور فعال بنانے سمیت مین روڈ کے دونوں اطراف کھڑے جھنگل کو فوری طور پر کاٹ کر تصاویر سمیت رپورٹ پیش کریں تاکہ ایسی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کی جا سکے۔ انہوں نے انہیں تمام مطلوبہ مشینری بشمول فائر بریگیڈ کو مستعد رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ضلع میں غیر قانونی قبضوں اور حد دخلیوں کو ہٹانے کے لیے عدالت عظمیٰ کے حکم کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں قائم لیبارٹریز کا کام مؤثر طریقے جبکہ طبی قانونی تصدیق (میڈیکو لیگل کنفرمیشن) کے عمل کو بھی ذمہ داری سے سے سرانجام دیں اور اس ضمن میں مناسب رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجرمانہ عمل میں ملوث اہلکاروں اور ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران پے زور دیا کہ وہ دو روز میں تمام صورتحال پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ مزید حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں