سجاول پولیس نے شوہر کے حبس بے جا میں رکھی گئی شادی شدہ خاتون کو دو کمسن بچوں سمیت چھاپہ مار کاروائی کے ذریعے بازیاب کرا لیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:18

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) سجاول پولیس نے شوہر کے حبس بے جا میں رکھی گئی شادی شدہ خاتون کو دو کمسن بچوں سمیت چھاپہ مار کاروائی کے ذریعے بازیاب کرا لیا ہیایس پی آفس سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ مسمات نور زوجہ اسلم منگنھار کہ بھائی ارشاد علی ولد مراد مشہوری حیدرآباد سے آ کر، ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ کو درخواست دی کہ میری بہن نور زوجہ اسلم منگنھار کو کافی عرصے سے حبسِ بے جا میں رکھا ہوا ہے اور ناہی ہم کو اپنی بہن سے ملاقات کرنے دیا جاتا ہیہم اپنی بہن سے حیدرآباد سے سجاول ملنے آتے ہیں تو اس کا شوہر اور دوسرے رشتے دار ہمیں ہر دفعہ مارپیٹ کر گالیاں دے کر واپس کر دیتے ہیں،لہذا ہماری بہن اور اس کے بچوں کو جان کا خطرہ ہیجس پر ایس ایس پی سجاول نے انچارج وومین پروٹیکشن سیل اور ایس ایچ او سجاول کو فورن کاروائی کرکے متاثرہ عورت اور اس کے بچوں کو جلد از جلد بازیاب کرانے کا حکم دیاایس ایس پی سجاول کی جانب سے حکم ملتے ہی انچارج وومن پروڈکشن سیل اور ایس ایچ او سجاول نے ایریگیشن کالونی سجاول میں چھاپہ مار کارروائی کرکے متاثرہ خاتون نور زوجہ اسلم منگنھار کو بچوں سمیت بازیاب کرالیا ہے، خاتون کے شوہر اسلم منگنھار کو بہی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہیمتاثرہ خاتون کا تحریری اور ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے اور اس کی مرضی کے مطابق اس کو والدین کے حوالے کیا گیا ہے۔

ٹھٹھہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments