ٰٹھٹھہ ، آغا سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف سندھی پٹھان برادری کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:27

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سیاسی بنیاد پر جھوٹے مقدمہ میں گرفتاری کے خلاف درجنوں سندھی پٹھان برادری کے نوجوانوں نے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ریلی محمد خان،نصر اللہ درانی،عید گل،رحیم خان درانی اورعبدالوالی خانی کی قیادت میں نکالی گی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں بنیرز پلے کارڈ اٹھائے یوئے تھے۔ مظاہرین نے آغا سراج درانی کی گرفتاری اور نیب گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ موجود وفاقی حکومت نے آغا سراج درانی پر سیاسی بنیادوں پر نیب کے ذریعے بے بنیاد مقدمہ درج کرکے انتقامی کارروائی کا نشانہ بناجارہا ہے انہوں نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں نیب غنڈہ گردی بند کرنے اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں