سجاول میں زمین پر قبضہ کے خلاف ریٹائرڈ ٹیچر نے کفن پوش احتجاج شروع کردیا

بدھ 8 دسمبر 2021 17:26

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سجاول میں زمین پر قبضہ کے خلاف ریٹائرڈ ٹیچر نے کفن پوش احتجاج شروع کردیاہے، گذشتہ روز سجاول شہرکے مختلف علاقوں میں گشت کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر ہائوس کے باہر مین روڈ پر کفن پہنے ریٹائرڈ ٹیچر عبدالرزاق کہرائی نے عوام کو مخاطب ہوکر اپنے ساتھ ظلم کا انصاف مانگا، اس نے کہاکہ اس کی دیہہ ونگارومیں آبائی زمین پر مسلح بااثر افراد نے قبضہ کرلیاہے، اور اس کے لگائے درخت کاٹے جارہے ہیں اب اس زمین کو بیچنے کی تیاری کی جارہی ہے اس ناجائز قبضہ کے خلاف چارماہ سے مختلف شہروں میں احتجاج کررہاہے، لیکن کوئی اس کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے، اس نے بتایاکہ ایس پی سجاول اور ڈی سی سجاول کو بھی اس کے متعلق شکایات دیں لیکن وہ مدد کرنے کو تیارنہیں ہیں، میرے پاس مکمل کاغذات ہیں اور عدالت کی ڈگری بھی موجود ہے،لیکن اس پر مدد نہیں کی جارہی ہے، اس نے ڈی سی سجاول محمد اسماعیل میمن پر الزام عائد کیاکہ بااثرافراد کے کہنے پر ڈی سی سجاول بھی حق انصاف کرنے کو تیارنہیں ہے، اس کے ہوتے ہوئے کسی انصاف کی امید نہیں ہے، کفن پہنے ریٹائرڈ ٹیچر ایک بینر بھی پہناہوا تھا جس پر چیف جسٹس سے نوٹس لیکر انصاف دینے کا مطالبہ درج کیاگیاتھا، اس نے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ناجائز قبصہ ختم کراکے بااثرافراد اور ڈی سی سجاول کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے،سپریم کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود بھی سجاول میں کسی قسم کا عمل نہیں کیاجارہاہے، شہرکے اربوں روپے کے پلاٹ اور سرکاری عمارتوں پر قبضے ہیں،زمینیں جعلی کاغذات سے بیچی جارہی ہیں، اور اس جیسے کئی متاثرین انصاف کے لئے دربدر ہیں، ان سے انصاف کیاجائے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں