سجاول ضلع میں مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا،جے یو آئی کا احتجاج کا اعلان

بدھ 8 دسمبر 2021 17:26

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سجاول ضلع میں مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیاہے، میرپوربٹھورو، چوہڑجمالی، جاتی چوک، بیلوبنوں،سمیت دیگر علاقوں میں متواتر وارداتیں ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

میرپور بٹھورو میں دکانوں سے چوری معمول ہے، جبکہ چوہڑجمالی میں موٹرسائیکل چوریوں کے بعد جے یوآئی نے احتجاج کا اعلان کیاہے، ادھر سجاول کے قریب مسلح ڈاکووں نے روڈ بلاک کرکے جی ایل آئی کار چھین لی، رپورٹ کے مطابق سجاول کے قریب مسلح افراد نے روڈ بلاک کرکے جان محمد ولد فتح محمد کھوکھر سے جی ایل آئی کار چھین لی، جس کا مقدمہ سجاول تھانہ پر 296/2021 دفعہ395,342,PPC درج ہے ادھر پولیس کا کہناہے کہ مذکورہ واردات کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس ایچ او سجاول راجہ سرفراز نوید کی مخفی اطلاع پہ ناکہ بندی کے دوران مچھارو روڈ عباس جماری مرغی فارم کے قریب کاروائی کرکے چھینی ہوئی GLI کار برآمد کرالی، دو ملزمان عرفان لاشاری اور عبدالمجید لاشاری سکنہ گاؤں محمد صدیق لاشاری نزد برانچ موری سجاول،چھینی ہوئی کار اور ہتھیاروں سمیت گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چھینی ہوئی GLI کار گرے کلر اور دونوں ملزمان سے دو کارتوسی پستول بمعہ 6 کارتوس برآمد دونوں ملزمان کے خلاف آرمس آرڈیننس کے تحت دومزید مقدمات FiR#307/2021 u/s23iA.arms ordnance اور FiR#308/2021 u/s23iA.arms ordnance درج کرلئے گئے ہیں، علاوہ ازیں سجاول کے شہریوں کی جانب سے دیگر وارداتوں کے ملزمان گرفتارکرکے سامان واپسی کا مطالبہ کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں