ٹھٹھہ : تھانہ گھارو میں ایک افسوسناک واقعہ

اے ایس آئی علی گل چانڈیو دوران ڈیوٹی تھانے کے ایک کمرے میں سرکاری اسلحے ایس ایم جی کی حادثاتی فائرنگ سے گولی لگنے سے جاں بحق

جمعہ 7 جنوری 2022 00:11

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2022ء) تھانہ گھارو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں تھانہ گھارو میں تعینات اے ایس آئی علی گل چانڈیو دوران ڈیوٹی تھانے کے ایک کمرے میں سرکاری اسلحے ایس ایم جی کی حادثاتی فائرنگ سے گولی لگنے سے جانبحق ہوگئے۔ مرحوم کی عمر 52 سال تھی اور وہ 31 سال سے سندھ پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ان کا آبائی گاؤں ضلع نوشہروفیروز میں ہے،اور اس وقت وہ ضلع ٹھٹھہ میں مقیم تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ٹھٹہ نے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور واقعے کے وقت تھانے میں موجود پولیس افسران اور دیگر افراد سے تمام تفصیلات اکٹھی کیں اور تمام شواہد اکٹھے کیے۔انہوں نے اسپتال کا دورہ بھی کیا اور ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقتول کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تمام ضروری طبی اور قانونی کاروائیوں اور نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات اور حالات کے مطابق مرحوم اے ایس آئی علی گل چانڈیو کی موت سرکاری ایس ایم جی سے حادثاتی طور پر برسٹ فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے ہوئی۔تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں کی مکمل تفتیش کی جارہی ہی

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں