ٹھٹھہ: مساجد اور مدارس کو مسمار کرنے، کیمیائی کھاد اور پانی کی قلت کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ریلی نکال نعریبازی

جمعہ 7 جنوری 2022 21:38

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2022ء) مساجد اور مدارس کو مسمار کرنے، کیمیائی کھاد اور پانی کی قلت کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع ٹھٹھہ کی جانب بخاری مسجد سے پریس کلب ٹھٹھہ تک ریلی نکال کر نعریبازی کی گئی۔ اس موقع پر مولانا عبدالوہاب بلوچ، مولوی احمد سومرو، سلیم عاطف، محمد حسن ٹھینگو، ولی اللہ بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمین پر پارک، اسکول، یونیورسٹیز اور شادی ہال تعمیر ہو سکتے ہیں تو مساجد اور مدارس کیوں نہیں۔

یہ ایسے فیصلے دے کر مغرب کو خوش کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہم اس وطن کے اداروں کے احترام کرتے ہیں اور محب وطن پاکستانی ہیں لیکن آپ نے جس بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا اس پر عمل نہی کیا جارہا ہے۔ ہماری لاشوں سے گزر کر مساجد مسمار کرنی پڑیگی۔ آئی ایم ایف کے سامنے حکمرانوں نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ملازم کیسے حکومت چلا سکتے ہیں۔ یہ وزیر اعظم وائسرائے غریب لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ یہاں کے کسان کو کھاد اور پانی نہیں دیا جاتا ہے، زرخیز ملک کی زراعت کو تباہ کیا گیا ہے۔ کسانوں اور کاشتکاروں کو سبسڈی دے کر زراعت کو خسارے سے بچایا جائے۔ سندھ حکومت بھی غریبوں کی زمینیں ہڑپ کرنا چاھتی ہے۔#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں