وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے ٹھٹھہ پریس کلب کے وفد کی ملاقات

ٹھٹھہ کے صحافیوں کو درپیش مشکلات،ٹھٹھہ پریس کلب میں قائم ڈیجیٹل لائبریری کے قیام پر اس کے افتتاح سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 17 جنوری 2022 23:17

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے ٹھٹھہ پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے نائب صدر مرزا مقبول، صدر پریس کلب ٹھٹھہ اقبال احمد جاکھرو، جنرل سیکریٹری عبدالوہاب شیخ، ڈاکٹر شاہد صدیقی، سراج احمد، رحمت اللہ چھٹو اور رشید جاکھرو شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ٹھٹھہ کے صحافیوں کو درپیش مشکلات،ٹھٹھہ پریس کلب میں قائم ڈیجیٹل لائبریری کے قیام پر اس کے افتتاح سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد اس ملک کی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو سہولیات کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔سعید غنی نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ پریس کلب کی ایک تاریخ ہے اور یہاں کے صحافیوں نے آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہاکہ جلد ہی ٹھٹھہ پریس کلب کا دورہ کروں گا۔

ٹھٹھہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments