سجاول،دو ملزمان گرفتار، ایک پستول ،مسروقہ موٹر سائیکل اور پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد

منگل 18 جنوری 2022 23:46

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) دو ملزمان گرفتار، ایک کارتوسی پستول بمعہ تین کارتوس،ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور پانچ لیٹر دیسی شراب ٹھرو برآمد، پولیس کے مطابق ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ کے احکامات پرایس ایچ او سجاول ایاز حسین میمن کی دوران گشت سجاول، چوھڑ روڈ سما گولائی کے قریب کامیاب کاروائی میں ملزم ستار ولد خدا ڈنو چانگ گرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد کارتوسی پستول بمعہ تین کارتوس اور مدعی علینواز ھنگورجو کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرالی گئی ہے ملزم کے خلاف کچھ روز قبل مدعی علی نواز ھنگورجو نے موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ 19/2022 دفعہ 381A.PPC کے تحت تھانہ سجاول پر درج کرایا تھا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے خلاف مزید آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیاگیاہے، دوسری کاروائی میں سجاول شہر میں دوران گشت حق آباد کالونی،نانگن موری کے قریب ملزم اصغر علی ملاح،پانچ لیٹر دیسی شراب ٹھرو سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کیاگیاہی

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments