سجاول،چوہڑجمالی میں گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچہ جاں بحق ، ایک زخمی

جمعرات 20 جنوری 2022 00:52

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) چوہڑجمالی میں گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ضلع سجاول کے شہرچوہڑجمالی کے وارڈ ایک میں محرم ملاح کے گھرمیں سوکھی گھاس کے ڈھیرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچہ اظہر ملاح جل فوت ہوگیا، جبکہ اس کا چھوٹابھائی نظرملاح شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی کو آر ایچ سی چوہڑجمالی میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، فائربریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے بڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں