ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں 3 کشتیاں ڈوب گئیں،12ماہی گیرلاپتہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں کو کوئی الرٹ جاری نہ ہونے پر یہ المناک واقعہ پیش آیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:53

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء)تیز طوفانی ہوائوں کے باعث ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں 3 کشتیاں ڈوب گئیں تینوں کشتیوں میں 16 ماہیگیروں سوار تھے جن میں سے 12 ماہیگیروں کا تعلق ضلع بدین کے علاقے گولارچی اور کھورواہ سے بتایا جاتا ہے محمد امین ولد صالح ملاح، لطیف ولد حسن، الہٰی بخش ولد خان، اکبر ولد سومار ہیں جن کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا جبکہ سمندر سے بچ کر کنارے پر پہنچنے والے ملاح جو الصدیق نامی کشتی میں سوار تھے ان میں خمیسو ولد محمد رحیم ملاح، عثمان ولد کریم ڈنو ملاح، ہارون ولد گل محمد چنہ، صدیق ولد عثمان ملاح شامل ہیں جبکہ آخری خبریں آنے تک باقی چار ڈوبنے والے ماہی گیروں کا پتا نہیں چل سکا بتایا جا رھا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہیگیروں کو شکار نہ کرنے کا کوِئی الرٹ جاری نہ ہونے کے باعث یہ المناک واقعہ پیش آیا

ٹھٹھہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments