سجاول میں تھانہ کے قریب رائس مل میں ہندونوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

ہفتہ 14 مئی 2022 23:44

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) سجاول میں تھانہ کے قریب رائس مل میں ہندونوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، سجاول بدین روڈ پر سورج رائس مل میں سجاول وارڈ دس کے رہائیشی چھیالیس سالہ نریش کمارعرف پپو ولد لچھمن داس گڈانی کی رسی سے ٹیئرگارڈر میں لٹکی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی،جس کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے، اطلاع پر پولیس نے پہونچ کر لاش کو اسپتال کو منتقل کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس ضمن میں چندمزدوروں کو حراست میں بھی لیاگیاہے، شام گئے سجاول کے شمشان گھاٹ میں نوجوان کا انتم سنسکارکیاگیا،شہریوں نے واقعے کو مبینہ ڈکیتی کے دوران قتل کی واردات قرار دیاہے۔واضع رہے کہ سجاول کے قرب وجوار میں اس وقت لوٹ مار،ڈکیتی چوری کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں اور مختلف وارداتوں میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم یہ اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہے۔ شہری خود کو غیرمحفوظ تصورکررہے ہیں۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں