سجاول،دڑو کے قریب کارروائی میں بڑی مقدار میں کارسے شراب برآمد

ہفتہ 14 مئی 2022 23:44

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) دڑو کے قریب کارروائی میں بڑی مقدار میں کارسے شراب برآمد کی گئی ہے ایس ایچ او دڑو کلیم احسن نے دڑو، بنوں روڈ ابڑال چوک پہ ناکہ بندی کے دوران کامیاب کارواء کرکے منشیات فروش ملزم ارسلان راھوکو چالیس لیٹر دیسی شراب، 5 عدد بوتلیں وسکی پینٹ اور ایک مہران کار نمبر BLS 256 سمیت گرفتارکرلیاتاہم دیگر تین ملزمان جمو سومرو،محمد صالح سومرو اور ڈاڈا شیخ فرار ہوگئے دڑو تھانہ پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں