سجاول میں بدامنی چوری اور جرائم میں اضافے کے خلاف پیراوٹرنری عملے کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 16 مئی 2022 23:18

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) سجاول میں بدامنی چوری اور جرائم میں اضافے کے خلاف پیراوٹرنری عملے نے پلے کار ڈاٹھاکر پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ریلی نکالی، پیراوٹرنری عملے کے مجید نوحانی،عزیز منارواور دیگر نے ماموں لاڈ چوک سے پوسٹ آفس تک احتجاجی ریلی نکالی، اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ سجاول اور قریبی علاقوں میں لوٹ مار چوری کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں اور وٹرنری عملے کو بھی لوٹاگیاہے، جبکہ ایس ایچ او نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے،اور جرائم پیشہ افراد دندناتے پھررہے ہیں، مزید دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے مسروقہ اشیاء واپس کرائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں