سجاول میں ٹیسٹ پاس کرنے والے پرائمری اساتذہ کے آرڈر تقسیم کئے گئے

پیر 16 مئی 2022 23:18

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) محکمہ تعلیم سندھ میں ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں میں آرڈرتقسیم کرنے کے سلسلے میں سجاول میں بھی پرائمری اساتذہ کے آرڈر تقسیم کئے گئے، سجاول میں ٹیسٹ پاس چونسٹھ مرد اور بتیس خواتین امیدواروں میں پرائمری اسکول ٹیچرکے بھرتی آرڈر تقسیم کئے گئے، جبکہ اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری و ہائرسیکنڈری محمد صدیق میمن، ڈی ای او پرائمری ممتازعلی نوتکانی،ڈپٹی ڈی او ام رباب شاہ، مقبول کھتری اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں