عمران خان اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اداروں کے سربراہوں کو نشانہ بنا رہا ہے مگر اس کی سازش ناکام ہوگی، عبدالباری پتافی

پیر 16 مئی 2022 23:42

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) صوبائی وزیر فشریز و لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لئے اداروں کے سربراہوں کو نشانہ بنا رہا ہے مگر اس کی سازش ناکام ہوگی، عوام کی طاقت سے اس کو حکومت سے باہر کردیا ہے، حکومت سے نکلنے کے بعد وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینجھر جھیل پر محکمہ فشریز کی جانب سے قائم کردہ فش ہیچری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے کچھ ساتھی پاکستان میں افغانستان اور سری لنکا جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہ رہے ہیں ایک ایٹمی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں مگر پاکستان کی باشعور عوام سسیاسی پارٹیوں اور اداروں نے اس کی اس سازش کو ناکام بنا دیا انہوں نے کہا کہ اگر عمران یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ نے اس کے خلاف سازش کی ہے تو مراسلہ آنے کے بعد امریکیوں کو بلا کر ان سے ملاقاتیں کیوں کرتا رہا ہے اصل میں ملک کے خلاف سازش عمران خان کررہا تھا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جمہوری طریقے سے ختم ہوئی ہے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شروع دن سے ہی پی ٹی آئی کو سلیکٹیڈ حکومت کہتے رہے ہیں اور ان کے خلاف جدوجہد کرتے رہے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے کردار ادا کیا ہے ملکی حالت کسی کو بھی بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ کینجھر جھیل ہزاروں ماہی گیروں کے روزگار کا ذریعہ ہے جھیل میں محکمہ فشریز کی طرف سے لاکھوں بیج چھوڑے جائیں گے ،۔

(جاری ہے)

اس سال بھی پچاس لاکھ بیج کینجھر جھیل میں چھوڑے جائیں گے اور مچھلی کے بیج کی افزائش کے لئے فش ھیچریاں بنائی جارہی ییں ، کینجھر میں مچھلی کی نسل کشی کو روکنے کے لئے قدم اٹھا رہے ہیں جو بھی نسل کشی کرے گااس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کی ہے تاکہ یہ بیماری وبائی صورت اختیار نا کرلے محکمہ کی طرف سے جانوروں کو ویکسین لگائی جارہی ہے تاکہ بیماری کنٹرول ہوسکے اس موقع پر صوبائی وزیر کی موجودگی میں مچھلی کی نسل کشی کرنے والے ہتلے جال کو آگ لگائی گئی صوبائی وزیر نے جھیل میں پانچ لاکھ بیج چھوڑے اس موقع ہر ڈی جی فشریز میر اللہ داد تالپور، ڈی جی میرین سندھ ڈاکٹر علی محمد مستوئی، ڈاریکٹر ھیچریز زوالفقار علی لاڑک،۔

ڈاریکٹر آئلینڈ حیدراباد حبیب اللہ ناریجو، اور دگر افسران موجود تھے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں