ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات اور قبضے ختم کرنے کے لیے باقاعدہ مہم شروع کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری

بدھ 18 مئی 2022 23:05

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات اور قبضے ختم کرنے کے لیے باقاعدہ مہم شروع کی گئی ہے تاکہ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ، پولیس، روینیو و دیگر متعلقہ محکموں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس ضمن میں مکلی قبرستان پر غیر قانونی و ناجائز قبضے ختم کرنے کی کارروائی شروع کی گئی ہے جوکہ ضلع بھر سے ناجائز اور غیر قانونی قبضوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

ڈپٹی کشنر نے مزید کہا کہ اگر غیر قانونی قبضے کرکے تجاوزات کی گئی ہیں تو اسے فوری طور پر گرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں کسی کو بھی غیر قانونی اور ناجائز قبضوں کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی جبکہ کوئی بھی شخص کہیں بھی غیر قانونی اور ناجائز قبضوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں