سجاول، ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کی زیر صدارت دربارہال سجاول میں اجلاس ،23 مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 19 مئی 2022 21:57

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کی زیر صدارت دربارہال سجاول میں اجلاس ہوا، اجلاس میں23 مئی سے ضلع سجاول میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد علی پلیجو، محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ، تعلیم و دیگر محکموں کے افسران، پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او، ہینڈز و دیگر مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے ضلع بھر کے عوام خصوصاً والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاء کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے لوگوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں