تمام متعلقہ محکمےمون سون بارشوں سے قبل ضلع بھر کے نالوں کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کئے جائیں، ڈی سی سجاول شہریار گل میمن

ہفتہ 21 مئی 2022 23:44

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ڈی سی سجاول شہریار گل میمن نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مون سون بارشوں سے قبل ضلع بھر کے نالوں کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کئے جائیں، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر ڈی – 3 سمیت ضلع کے دیگر ڈرین نالوں کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین ڈرینیج آصف بلوچ سمیت محکمہ آبپاشی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مون سون کی بارشوں سے قبل تمام مشینری کو فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون کے پیش نظر قبل از وقت حفاظتی اقدامات کریں تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔اور نقصان سے بچاجاسکے۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں