سجاول اور قریبی علاقوں میں بدامنی اور جرائم کا سلسلہ جاری

ہفتہ 21 مئی 2022 23:11

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں بدامنی اور جرائم کا سلسلہ جاری ہے جس پر احتجاج بھی کیاجارہاہے، گذشتہ دنوں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی حمایت سے شہری اتحاد کی جانب سے احتجاج کیاگیا، جبکہ علامتی شٹربند ہڑتال بھی کی گئی، جس پر پولیس کی جانب سے پریس رلیز میں شہری اتحاد کو مفاد پرست ٹولہ کا خطاب دیکر کاروائی کی تحریری دھمکی دی گئی، اور آخرکار شہری اتحاد کے رہنما نثار میمن کے خلاف سجاول تھانہ پر ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، پرنسپل گرلز کالیج سجاول نصرت جہاں نے موقف اختیارکیاہے نثارمیمن نے اس کی آفس میں امتحانی فارم وصول کرنے کے لئے بدتمیزی اور حراساں کیاہے، جبکہ نثار میمن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امتحانی فیس زیادہ وصول ہونے کی شکایت پر والدین کے ہمراھ پرنسپل سے ملاقات کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں گیٹ سے ہی واپس کیاگیا، اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، دوسری جانب شہریوں میں اس ایف آئی آر کے بعد شدید ردعمل سامنے آیاہے، مختلف سیاسی سماجی رہنمائوں اور شہریوں نے اپنے بیانات میں کہاہے کہ علاقے میں کچھ عرصے سے جرائم میں بے پناہ اضافہ ہواہے اور ان کے مقدمات درج کرنے کے بجائے ایس ایچ او کی جانب سے فریادیوں سے بداخلاقی کرکے واپس کیاجاتارہاہے، جس پر مختلف سیاسی سماجی رہنمائوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایااور پولیس کی اعلیٰ کمانی سے سجاول میں امن امان برقرار رکھنے کی درخواست کی، تاہم جرائم کے خلاف کاروائی کے بجائے پولیس کی جانب سے پریس بیان جاری کرکے شہری اتحاد کو مفاد پرست ٹولہ قرار دیکر اس کے خلاف کاروائی کی دھمکی دی گئی اور دوسرے روزہی ایک رہنما پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے، جبکہ علاقے میں روزانہ چوری،لوٹ مار، کے واقعات پر تاحال نہ تو کوئی مقدمہ درج کیاجارہاہے نہ ہی جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان واپس کرایاگیاہے، جس پر شہریوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے کھلی کچہری کی درخواست بھی کی ہے، شہریوں نے آئی جی سندہ سے اپیل کی ہے کہ سجاول میں بڑھتے ہوئے جرائم کی سرپرستی کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے اور پولیس کی اخلاقی تربیت کرکیعام شہریوں سے عدم تحفظ کا احساس ختم کرایاجائے، ِسجاول: سجاول ضلع میں محکمہ بحالی سندہ کی جانب سے اور ضلعی انتظامیہ سجاول کے تعاون سے موبائل ڈائگناسٹک اور ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروس منصوبہ ذریعے ضلع سجاول کے تحصیل جاتی اور شاہ بندر کے دور دراز علائقوں میں رہنے والے ضرورتمند اور غریب لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں ماہر ڈاکٹرز اور ہیرامیڈیکل ٹیمیں 09 مئی 2022 سے روزانہ کی بنیاد پر تحصیل جاتی کے گاؤں فیض محمد جت، لکھاڈنو جت، علی محمد جت، غلام شاہ، گل حسن لغاری، حسین آباد، تڑ خواجہ، کیسریو کولہی، غلام حسین گاڑہو اور بچو جت کے لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں.

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سجاول شہر یار گل میمن کی جانب سے تحصیل شاہ بندر کے گاؤں حسین رند میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کی گئی ہے جہاں پر وہاں کی عوام باالخصوص بچوں، خواتین، عمر رسیدہ لوگوں کو ٹھنڈا پانی اور شربت فراہم کرنے سمیت موبائل ٹیم ذریعے بیمار لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی، جبکہ محکمہ بحالی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول مطابق روزانہ کی بنیاد پر تحصیل شاہ بندر کے گاؤں محمد بخش مگسی، میربحر محلہ چوہڑ جمالی، دریا خان جتوئی، مورو خاصخیلی، چھٹو رانٹو، فرید مگسی، جان محمد جت، حاجی جانی کاتیار اور احمد خان جت کے ضرورت مند مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائینگی.

ضلعی انتظامیہ سجاول کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو یونین کونسل سطح پر ٹیموں سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں تا کہ دور دراز علائقوں کے غریب عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں،تاکہ علاج کے لئیعوام پریشان نہ ہو�

(جاری ہے)

�.

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں