بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کو بھرپور سرپرائز دیاجائیگا،مولانا غلام حسین میمن

بدھ 8 جون 2022 22:30

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2022ء) سجاول ضلع بھرمیں بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کے سامنے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار میدان عمل میں ہوں گے، اس کے لئے امیدواروں نے فارم بھی وصول کرلئے ہیں، گذشتہ رات جمعیت علمائے اسلام سجاول کی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں مولاناغلام حسین میمن نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کو بھرپور سرپرائز دیاجائیگا، اور پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کہاکہ اس وقت امیدوارفارم وصول کررہے ہیں لیکن حکمران جماعت ابھی سے بلدیاتی اداروں کی بندربانٹ کرکے اپنے وڈیروں میں یوسیز ٹائون تقسیم کررہی ہے، جیسے وہ جاگیرتقسیم کررہے ہیں، صاف شفاف الیکشن ہوئے تو ان کا ایک بھی امیدوار کھڑانہ رہ سکے گا، سابقہ کرپشن کی وجہ سے عوام ان سے بیزار ہے، جمیعت علمائے اسلام بھی اپنے بہترین امیدوار لارہی ہے، اور بھرپور مقابلہ کیاجائے گا، چوہڑجمالی ٹائون میں،سجاول، دڑو، بٹھورو، جاتی سمیت تمام یوسیز میں اپنے بہترین امیدوار لائے جارہے ہیں، الیکشن میں حکمران جماعت کو بہت بڑا سرپرائز ملنے والا ہے، انہوں نے کہاکہ انڈیامیں مسلمانوں پر مظالم کے بعد اب کھلے عام حضوراکرمﷺ کی شان میں گستاخی کا سلسلہ شروع کیاگیاہے مودی سرکار نے مسلم دشمنی میں تمام حدیں پارکرلی ہیں، حضور اکرمﷺ کی شان مبارک پر ہر مسلمان کا سب کچھ نچھاور اور جان وخون کا قطرہ تک قربان ہے، مودی اور اس کی ترجمان کا ناپاک وجود اس دھرتی پر بوجھ ہے، سجاول میں جمیعت علمائے اسلام جمعہ کو ایک بہت بڑااحتجاجی مظاہرہ کرکے حضور اکرم ﷺ سے عقیدت کا ثبوت دے گی اور مودی اور انڈیاکو ان کی مسلم دشمنی کا واضح جواب دیاجائیگا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں