سجاول تعلقہ اسپتال میں خاتون مریضہ سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آنے پر اسپتال انتظامیہ نے ملازم ارشاد ملاح کو فارغ کردیا

بدھ 8 جون 2022 22:30

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2022ء) سجاول تعلقہ اسپتال میں خاتون مریضہ سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آنے پر اسپتال انتظامیہ نے ملازم ارشاد ملاح کو فارغ کردیاہے، خاتون مریضہ نے الزام عائد کیاکہ ارشاد ملاح نے ان کے وارڈ میں داخل ہوکر شوہرکو باہرنکال دیااور لائٹ بند کرکے اس سے بدسلوکی کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر فرار ہوگیا، واقعے کے بعد ایم این اے سجاول ایاز شاہ نے بھی اسپتال پہنچ کر معلومات حاصل کیں جس کے بعد مذکورہ ملازم کو فارغ کرنے کے علاوہ تھانہ پر رپورٹ بھی درج کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں