سجاول، مریض نے پرائیویٹ کلینک میں علاج کے بعد توڑ پھوڑ شروع کردی ڈاکٹرنے بھاگ کر جان بچائی

ہفتہ 25 جون 2022 22:22

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) سجاول: مریض نے پرائیویٹ کلینک میں علاج کے بعد توڑ پھوڑ شروع کردی ڈاکٹرنے بھاگ کر جان بچائی، رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز سجاول میں بس اسٹاپ، ماموں لاڈو روڈ پر ڈاکٹر چیتن مل کی کلینک پر ایک ڈنڈا بردار نے توڑ پھوڑ شروع کردی، اور روانہ ہوگیا، ڈاکٹڑاس موقع پر غائب ہوگیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈاکٹر نے تھانے پہونچ کر موقف دیاہے کہ مذکورہ مریض ایک سو چار ڈگری بخار میں آیا جس کا علاج کیا اور پیسے طلب کئے اس نے کم پیسے دئے اور روانہ ہوگیا، بعد میں ڈنڈا لیکر آیااور توڑپھوڑ شروع کردی، ادھرمریض خدابخش ملاح کا کہناتھاکہ ڈاکٹرنے پتہ نہیں کونسی انجکشن لگائی جس سے اس کا بازو سن ہوگیاہے، اس سے قبل اس کی بیوی کے علاج کے بہانے ہزاروں روپے لوٹے لیکن وہ فوت ہوگئی اب اس کے ساتھ بھی علاج کے بہانے پیسے زیادہ طلب کئے جوکہ دوائیں واپس کرکے اس کو دئے لیکن اس نے مزید پیسے طلب کئے، جبکہ علاج بھی درست نہیں کیا، اس ضمن میں شہریوں کا کہناہے کہ سجاول میں علاج کے بہانے غریبوں کو لوٹ مار سے بچانے کے لئے سرکاری اسپتالوں میں علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، اور اتائی ڈاکٹران اور جعلی ادویات کے خلاف موثر کارروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں