گھارو پولیس کی دھابیجی اور گھارو کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون، تین ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:45

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) گھارو پولیس کی دھابیجی اور گھارو کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون گاڑیوں کی چوری کے مقدمے میں ملوث گینگ برسٹ تین ملزمان گرفتار ، چوری کی گئی گاڑیاں ،مویشی اور اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق گھارو پولیس کا دہابیجی اور گھارو کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائی کی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او گھاروممتاز بروہی نے کوسٹل ہائی بھمبھور پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں ملوث تین اشتہاری ملزمان آفتاب علی سجڑو ، شبیر احمد جمالی اور منٹھار ناریجو کو گرفتار کرلیا ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران ایک چھینی گئی مزدا پانچ بھینسیں اور جرائم میں استعمال کی گئی دو پستول برآمد کر لی گئی ہے مذکورہ ملزمان گاڑیاں چھینے، مویشی چوری اور دیگر متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں