ٖگجو کے قریب مرغیوں کا مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 4 زخمی

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:45

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) گجو کے قریب مرغیوں کا مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ایک نوجوان جاں بحق جبکہ4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گجو کے قریب مین قومی شاہراہ پر ٹھٹھہ سے مرغیاں پولٹری فارمز کو دیکر کراچی واپس جانے والا مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک کے ڈرائیور سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر حنیف نامی 30 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا جبکہ افتخار حسین،ذولقرنین،ظہیر اور عامر شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا جاںبحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی رحیم شاہ کالونی سے بتایا جاتا ہے پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں