پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی30ویں برسی 27 مئی ہفتہ کومنائی گئی

فلمسٹار رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں ،27مئی 1993ء کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں

ہفتہ 27 مئی 2023 12:00

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2023ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی30ویں برسی 27 مئی ہفتہ کومنائی گئی ،فلمسٹار رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں ،وہ 27مئی 1993ء کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف ایکٹریس رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا، 8دسمبر 1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں انہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔انہوں نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعد ازاں ان میں علیحدگی ہو گئی۔فلم اور ٹی وی کی یہ بے مثال اداکارہ کینسر سے لڑتی ہوئی27مئی 1993ء کو یہ جنگ ہار گئی۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں