ٹھٹھہ، مکلی سول اسپتال کے عقب سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد

ہفتہ 25 فروری 2017 22:12

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)مکلی سول اسپتال کے عقب سے نوزائندہ بچے کی لاش برآمد، لاش ایدھی کے سپرد،کتوں نے لاش کو بھمبھوڑ ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مکلی سول اسپتال کے عقب سے چند مقامی لوگوں کو ایک نوزائیدہ بچے کی لاش دکھائی دی جس کی اطلاع مکلی پولیس کو دی گئی پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پنچایا جہاں ڈاکٹر وں نے بتایا کہ بچے کی لاش کو کتو نے بری طرح بھمبھوڑ دیا ہے اور لاش 12گھنٹے پرانی لگتی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی سینٹر ٹھٹھ کے حوالے کر دیا ہے واضع رہے کہ پچھلے سال بھی مکلی اور ٹھٹھ شہر میں 10کے قریب نوزائندہ بچوں کی لاشیں مل چکے تھی یہ اس سال کا پہلا واقع ہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں