لانگ جمپ لگانے والے ٹھٹھہ کے نوجوان کو ایتھلیٹکس فیڈریشن نے لاہور بلالیا

بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ ہے: امریکی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کارل لوئیس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 4 اگست 2020 11:41

لانگ جمپ لگانے والے ٹھٹھہ کے نوجوان کو ایتھلیٹکس فیڈریشن نے لاہور بلالیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2020ء ) ٹھٹھہ کے نوجوان کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے طویل چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس کی ملکی اور غیر ملکی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے نوجوان کو لاہور بلالیا جب کہ امریکی ایتھلیٹ نے بھی تعریف کردی۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ملک بھر کے عوام کی جانب سے سراہتے ہوئے کہا جارہا تھا کہ یہ لڑکا اولمپک میڈل جیت سکتا ہے ،اسے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا جائے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے آصف کو لاہور بلالیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے کوچز آصف کے ٹرائلز لیں گے، انہیں لاہور آمد و رفت کے اخراجات بھی ادا کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نوجوان کی عالمی سطح پر بھی پذیرائی ہوئی ہے اور امریکا کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کارل لوئس بھی پاکستانی نوجوان کے مداح ہوگئے۔ انہوں نے آصف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ ہے۔ 
                                                                                                                                           

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں