پی پی رہنما اکبر لاسی کے اکلوتے بیٹے فیصل لاسی کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پی پی پی رہنما اکبر لاسی کے اکلوتے بیٹے فیصل لاسی کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مرحوم غلام اکبر لاسی کے اکلوتے بیٹے فیصل لاسی جن کا ہفتے کی شام انتقال ہوا تھا ان کا جنازہ اتوار کے روز ان کے گھر ڈیفنس کراچی سے اٹھایا گیا جنازے میں سندھ وبلوچستان کی قبائلی سیاسی سماجی شخصیات ان کے عزیز واقارب مختلف مکتب فکر پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئیں جن میں نصراللہ رونجھو،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی گل حسن بھوتانی، بی این پی کے رہنما واجہ قاسم رونجھو،یونس رونجھو، وڈیرہ شاھنواز جاموٹ، مشتاق گلاب، اقبال قمر، خالق رونجھو، شریف پالاری، حاجی انور رونجھو، امان اللہ لاسی، اکرم آوارانی، کونسلر قاسم رونجھو، ارباب مگسی ،برکت نادر، رزاق لاسی،شکیل شیخ احمدرجبانی، سرور خاصخیلی، ڈی ایس پی منور شیخ ، ایس ڈی او عمران شیخ ،جہانزیب رونجھو شائستہ علیزئی ودیگر شریک ہوئے مرحوم فیصل لاسی کو سینکڑوں سوگواروں کی آبوں سسکیوں میں ڈیفینس کے قبرستان میں ان کے والد غلام اکبر لاسی مرحوم کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا اور ان کے بیٹے شاہ زین فیصل لاسی ان کے چچا کریم لاسی ستار لاسی غفار لاسی سے اپنے گہرے دکھ وافسوس کااظہار کیا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں