لسبیلہ میں جشن آزادی جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

حب ، وندر ، اوتھل ، بیلہ و دیگر چھوٹے بڑے علاقوں میں سٹال سج گئے

اتوار 12 اگست 2018 17:10

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیںحب ، وندر ، اوتھل ، بیلہ و دیگر چھوٹے بڑے علاقوں میں سٹال سج گئے جہاں پاکستانی پرچموں سمیت جشن آزادی کی مناسبت سے بچوں کے کپڑے ، کیپ ، بیجز، قومی پرچم، انگھوٹھیاں ، چوڑیاں و دیگر اشیاء فروخت ہونے لگیں جہاں خریداروں کا رش لگا رہتا ہی14 اگست کے حوالے سے ڈی سی آفس اوتھل ، لیڈا آڈیٹوریم ہال حب سمیت ضلع کونسل لسبیلہ اور تمام میونسپل کمیٹیز کی جانب سے پرچم کشائی اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

14 اگست کے روز ضلع بھر کے تمام شہروں میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور سکولز کی جانب سے ریلیاں بھی منعقد ہوں گی جشن آزادی کے حوالے سے ضلع بھر کے سکولز میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال جشن آزادی کو منانے کے لیے عوام میں جوش و خروش پایا جارہا ہے امسال گڈانی سمیت ضلع کے تفریحی مقامات پر بھی لوگوں کا رش بڑھنے کا امکان ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

جشن آزادی کے موقع پر پاک فوج . ایف سی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔14 اگست کو ہر سال کی طرح پاک فوج ایف سی پولیس رینجرز لیویز کے شہدائ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔جشن آزادی کے حوالے سے سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا اور شہروں ،سڑکوں ، گلیوں کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں