اداروں میں بہتری کیلئے کوشش کررہے ہیں، گورنر بلوچستان

مسائل کے حل کیلئے عمران خان سے بات کروں گا ،تقریب سے خطاب

جمعہ 30 نومبر 2018 17:06

اداروں میں بہتری کیلئے کوشش کررہے ہیں، گورنر بلوچستان
وتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2018ء) گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ موجودہ دور میں مالی حالات سب کے سامنے ہیں اور مالی حالات میں ضرور کمزور ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اداروں میں بہتری کیلئے کوشش کررہے ہیں بلوچستان میں یہ تیسری یونیورسٹی کا دورہ ہے اس سے قبل دو یونیورسٹی کا دورہ کرچکا ہوں اور تیسرا دورہ لسبیلہ یونیورسٹی واٹر اینڈ میرین سائنسز کا ہے اور وائس چانسلر اور ڈینز سے اہم میٹینگ کرکے ان کے مسائل سنے ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کرونگا اور پہلے بھی ان مسائل کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کرچکا ہوں اور وزیراعظم عمران خان نے بھی پوری یقین دہانی کرائی تھی کہ بھرپور مدد کی جائیگی لسبیلہ یونیورسٹی میں واقع مڈل سکول کو انٹرنیشنل سطح کا سکول بنایا جائیگا تاکہ یہ غریب لوگ بہتر سے بہتر انداز میں مستفید ہو سکیں صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت ہائیر ایجوکیشن سے فنڈز ریلیز کروائیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی میںرہائشی کالونی کا افتتاح ،مڈل سکول کا دورہ اور وائس چانسلر و ڈینز سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی سے قبل بلوچستان کی دو یونیورسٹی کا دورہ کرچکا ہوں اور یہاں پر بھی وزٹ کرکے یونیورسٹی کی کارکردگی اور مسائل کے متعلق جانکاری ملی ہے اور انشاء اللہ لسبیلہ یونیورسٹی کے مسائل جلد حل کیئے جائیں گے اور صوبائی وفاقی حکومت ہائیر ایجوکیشن سے خصوصی طور پر فنڈز ریلیز کروائیں جائیں گے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پہلے ہی یونیورسٹیوں کے مسائل پر بات کرچکا ہوں اور وزیراعظم نے پورا یقین دلایا تھا کہ انشاء اللہ بھرپور مدد کی جائیگی انہوں نے کہا کہ مالی حالات آج کل سب کے سامنے ہیں اور اس لیئے مالی حالات میں کمزور ہیں لیکن نیک نیتی سے کوشش کریں تو ہمیں پوری امید ہے کہ ہم ضرور کامیاب ہونگے جو مجھ سے ہوگا وہ میں ہر ممکن کوشش کرونگا دیگر صوبوں کی یونیورسٹیوں کی بجٹ اس لیئے زیادہ ہے کہ وہ کافی پرانی ہیں اور اس لیے وہ یونیورسٹی آگے نکل چکی ہیں انشاء اللہ اب لسبیلہ یونیورسٹی میں کسی یونیورسٹی سے پیچھے نہیں رہے گی اور میں لسبیلہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کارکردگی مطمئن ہوں اور لسبیلہ یونیورسٹی کے جو مسائل ہیں وہ انشاء اللہ جلد حل کیئے جائیں گے اور لسبیلہ یونیورسٹی میں واقع مڈل سکول کافی بہتر ہے اور اس سکول کو انٹرنیشنل سطح کا سکول بنایا جائیگا تاکہ یہاں کے غریب عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں جبکہ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو لسبیلہ یونیورسٹی کی کارکردگی اور یونیورسٹی کے مسائل کے متعلق لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے بریفینگ دی اور اس دوران وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے یونیورسٹی کی حالیہ بجٹ ،جاری ترقیاتی منصوبوں ،شعبہ جات کی تعداد ،اسٹاف کی تعداد ،اسٹوڈنٹس کی تعداد سے بھی گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا اور گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو یونیورسٹی کے مسائل کے حوالے سے بھی بتایا کہ ہم محدود وسائل میں رہ کر لسبیلہ یونیورسٹی کی بہتری کیلئے دن رات ایک کرکے جدوجہد کررہے ہیں اور لسبیلہ یونیورسٹی نے ڈیرہ مراد جمالی اور وڈھ میں بھی کیمپس کا قیام عمل میں لایا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو بھی کافی فائدہ پہنچا ہے اورفشر مینز ،فارنرز کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے انہیں کافی آگاہی مل رہی ہے اور لسبیلہ یونیورسٹی نے اسکالر شپ کے ذریعے چین بھی اسٹوڈنٹس بھیجے ہیں اور اب بھی کافی ترقیاتی منصوبوں کا کام زیر تعمیر ہے ہاسٹلز سمیت اسٹوڈنٹس کو بھی تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مزید فنڈز دیئے جائیں تاکہ ادارے میں مزید بہتری آسکے اور سات فیکلیٹیز اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں جبکہ اس دوران لسبیلہ یونیورسٹی کے ڈینز نے بھی اپنے مسائل کے متعلق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے سوالات کیئے اور گورنر امان اللہ یاسین زئی نے وائس چانسلر سمیت ڈینز کو تمام مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس دوران بریفینگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے بہتری کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے اور یونیورسٹی انتظامیہ کو تمام سہولیات مہیا کرکے ادارے کو ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر سمیت تمام اسٹاف کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور اس ادارے کو کم عرصے میں بہتر سمت میں لانے کیلئے ان کی کاوشیں شامل ہیں ہم سب مل جل کر یونیورسٹی کو مزید ماڈل یونیورسٹی بنا سکتے ہیں اور اس میں صرف اور صرف دلی لگن کی ضرورت ہے آج بھی پنجاب یا سندھ کی یونیورسٹیاں اس لیئے آگے ہیں کہ وہاں کے یونیورسٹیوں کے ذمہ داران صرف ایک بار اپنے حقوق کا مطالبہ نہیں کرتے بلکہ وہ بار بار چیخ پکارتے ہیں اور تب ہی ان کے مسائل حل ہوتے ہیں اور ہمیں بھی آرام سے بیٹھنا نہیں ہے بلکہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی تب ہی ہم اپنے مسائل حل کروانے میں کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ علم کی شمع روشن کرنے والے ادارے بہتر ہونگے تو معاشرہ خود ترقی کی راہ پر گامزن ہوگاانہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی میں نئی رہائشی کالونی کے افتتاحی تقریب کے دوران کالونی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کالونی سے لسبیلہ یونیورسٹی کا عملہ پرسکون زندگی گزار سکیں گے اورانہوں نے کہا کہ اس وقت لسبیلہ یونیورسٹی میں جو ترقیاتی منصوبوں کا تعمیراتی کام جاری ہے انشاء اللہ وہ تعمیراتی کام کو بھی جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اور ترقیاتی منصوبوں میں ناقص مٹریل کے استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور تمام بلڈ نگ کا تعمیراتی کام معیاری ہونا چاہیے جبکہ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے لسبیلہ یونیورسٹی میں مڈل سکول کا دورہ کیا اور وہاں پر طلباء سے کافی خوشکوار موڈ میں سوالات بھی کیئے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کی آمد کے ہمراہ پر لسبیلہ یونیورسٹی سمیت اوتھل میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیئے گئے تھے اور ڈی آئی جی خضدار محمد یوسف ،ڈی پی او لسبیلہ آغا رمضان علی ،اے ایس پی اوتھل اخلاق اللہ تارڑ ،ایس ایچ او اوتھل فلک شیر سیکورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے تھے اور اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ میر دوستین ہوت ،پرو وی سی ڈاکٹر غلام جیلانی ،رجسٹرار احمد نواز کھوسہ سمیت دیگر افسران کی ایک بڑی تعداد شامل تھی ۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں