ةاوتھل،اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ کا سب تحصیل لیاری ،تحصیل لاکھڑا کا ہنگامی دورہ

ًلیویز فورس لیاری تھانے کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ، کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 21 جولائی 2019 20:35

٪اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ کا سب تحصیل لیاری ،تحصیل لاکھڑا کا ہنگامی دورہ لیویز فورس لیاری تھانے کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت لیویز چیک پوسٹ ڈامبی کیلئے بھی بلڈنگ کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے لیویز فورس لیاری ولاکھڑا کو جدید خطوط پر استور کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں گے لیویز فورس کے جوان محنت کریں ڈسپلن کا خیال رکھیں اور معاشرے سے جرائم کے خاتمے کیلئے اول دستے کا کردار ادا کریں ہم ان کی ہر جگہ حوصلہ افزائی کرینگے یہ علاقے سب کا مشترکہ گھر ہیں اس کی حفاظت اور اسکی ترقی کیلئے کام کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے لیویز فورس کا جرائم کی بینج کنی میں بڑا کردار ہے لیویز فورس امن وامان کے قیام کیلئے مزید کردار ادا کریں لاکھڑا اور لیاری کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کریں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ کا دورے کے موقع پر گفتگو تفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ نے سب تحصیل لیاری چیک پوسٹ اور لیویز فورس لیاری تھانے کے جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور اس دوران انہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کی کہ تھانے کے تعمیراتی کو جلد مکمل کریں کیوں کہ لیویز فورس لیاری کے پاس تھانے کی بلڈنگ خستہ حال ہونے کی وجہ سے شدید دشواریوں کا سامنا ہورہا ہے اور اس تھانے کی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ لیویز فورس لیاری کی یہ مشکلات دور ہو جائیں جبکہ انہوں نے تحصیل لاکھڑا کا بھی دورہ کیا اور ڈامبی چیک پوسٹ کا بھی معائنہ کیا اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ڈامبی لیویز چیک پوسٹ کیلئے کمروں کی فراہمی کیلئے بھی ہنگامی صورت میں اقدامات اٹھائے گے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس لیاری لاکھڑا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے لیویز فورس کے جوانوں کی محنت کو سلام پیش کرتے ہیں وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری خوش اسلوبی سے سرانجام دیں اور معاشرے میں روایتی امن وامان کی صورتحال کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھیں انشاء اللہ ہم ہر موڑ پر انکی حوصلہ افزائی کریں انہوں نے کہا کہ تحصیل لاکھڑا اور سب تحصیل لیاری رقبے کے لحاظ سے بھی بڑے ہیں اور امن کے حوالے سے بہترین علاقے ہیں اور اس امن میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے لیویز فورس کے جوان داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کریں انشاء اللہ یہ روایتی امن ہمیشہ برقرار رہے گا اس موقع پر لیویز فورس لیاری چیک پوسٹ کے انچارج اختر بلوچ ،نصر اللہ انگاریہ سمیت دیگر لیویز فورس کے جوان موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں