سی آئی اے پولیس اوتھل،بیلہ کی کامیاب کاروائی تین موٹرسائیکلیں برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 3 فروری 2020 22:45

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) سی آئی اے پولیس اوتھل،بیلہ کی کامیاب کاروائی تین موٹرسائیکلیں برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ پرویز عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے منور علی شیخ انچارج سی آئی اے پولیس اوتھل،بیلہ راشد علی بزنجو،اے ایس آئی شاہد اقبال اور دیگر نے کاروائی کرتے ہوئے اوتھل کے مختلف مقامات پر دوران چیکنگ کراچی سے چوری کی گء دو 125 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران اوتھل کے مقام پر لاوارث حالت میں کھڑی 125 موٹرسائیکل برآمد کرلی دوران کاروائی تین ملزمان اسداللہ ولد عطامحمد ،عبداللہ خان اور محمد سلیم کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں