درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ہے ،لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر لسبیلہ میںگرمی کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے ،حسن وقار چیمہ

لسبیلہ کے تمام اسکولوں،کالجز اور یونیورسٹیوں اور تمام دفاتر میں درخت لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پرقابو پایاجاسکے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

اتوار 23 فروری 2020 18:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے کہاہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ہے لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر لسبیلہ میںگرمی کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے لسبیلہ کے تمام اسکولوں،کالجز اور یونیورسٹیوں اور تمام دفاتر میں درخت لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پرقابو پایاجاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے --پلانٹ فارپاکستان موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران پلانٹیشن فارم آہورہ میں درخت لگا کرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے اسی سلسلے میں حکومت بلوچستان نے بلوچستان میں ایک ارب درخت سونامی پروگرام 2020؁ء شروع کیا ہے انشاء اللہ میری کوشش ہوگی کہ لسبیلہ میں اس پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگاکرحکومت بلوچستان کے اس پروگرام کو کامیاب کیا جاسکے لسبیلہ میں اس پروگرام کے تحت دس ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے عوام بھی اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیںاور لوگ اپنے گھروں،محلوںاور اپنے شہروں اور ارد گرد میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیںانہوںنے کہاکہ لسبیلہ کے تمام دفاتر میںدرخت لگائے جائیں اور جن اداروں ،دفاتر میں درخت لگائے جائیں گے وہاں وقتاًفوقتاًمیں دورہ کروں گا اور درختوں کی نگرانی بھی کروں گا جبکہ لسبیلہ کے تمام اسکولوں ،کالجزاور یونیورسٹیوں میں ہرطالب علم ایک درخت لگائے گا اور اس درخت پر اس طالب علم کی تختی لگائی جائے گی تاکہ اس درخت کی وہی طالب علم خودنگرانی اور حفاظت کرے اس سے ہرطالب علم میں درختوں کی نگرانی وحفاظت کاایک مقابلہ وشوق پیداہوگا اس موقع پر ڈپٹی رینج فاریسٹ آفیسر مقبول حسن دشتی نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ موسم بہار شجرکاری کی اس مہم میں لسبیلہ میں پہلے روز دوہزار درخت لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں