ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی جانب سے غیرقانونی طورپر کراچی کی نجی بینک منتقل کیے گئے 75کروڑ روپے دوبارہ نیشنل بینک اوتھل میں جمع کرادیئے گئے

بدھ 21 اپریل 2021 23:05

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی جانب سے غیرقانونی طورپر کراچی کی نجی بینک منتقل کیے گئے 75کروڑ روپے دوبارہ نیشنل بینک اوتھل میں جمع کرادیئے گئے ،عوامی حلقوں کا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے تبادلے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی جانب سے غیر قانونی طورپر حکومت بلوچستان کی جانب سے حب اکنامک زون کے لئے فراہم کی جانے والی سرکاری رقم 75کروڑ روپے نیشنل بینک اوتھل سے کراچی کی نجی اور غیر معروف بینک میں منتقل کرائے گئے تھے جس کا محکمہ خزانہ بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو فوری طورپر رقم دوبارہ نیشنل بینک اوتھل منتقل کر انے کاحکم دیا تھا ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے 75کروڑ روپے کا چیک نیشنل بینک اوتھل میں جمع کرایا جسکو نیشنل بینک نے کلیئرنس کیلئے اپنا بینک کراچی ارسال کردیا تھا اب ذرائع کیمطابق غیر قانونی طورپر منتقل کی گئی یہ سرکاری رقم 75کروڑ روپے دوبارہ نیشنل بینک اوتھل میں جمع ہوگئی ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری رقم کی غیر قانونی کراچی منتقلی اور مبینہ ہیر کا نوٹس لیکرموجودہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے خلاف قانونی کاروائی کریں تاکہ آئندہ اسطرح سرکاری پیسوں کی غیرقانونی منتقلی اور ہیرپھر نہ ہوسکے اور لسبیلہ میں کسی ایماندار اور فرض شناس ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو تعینات کریںواضح رہے کہ نیب بلوچستان نے اس عمل کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق مذکورہ 75کروڑ روپے سے حاصل ہونے والا منافع 62لاکھ روپے حکومت بلوچستان کے اکائونٹ میں جمع ہونگے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں