ْمکران کوسٹل ہائی وے پروبکس گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،حادثے میں تین افراد جاں بحق

اتوار 23 مئی 2021 21:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2021ء) مکران کوسٹل ہائی وے لیاری رضو ہوٹل کے قریب پروبکس گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی حادثے میں تین افراد جاں بحق ,چار زخمی، تمام افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے چالیس کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے لیاری رضو ہوٹل کے قریب پروبکس گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی حادثے میں تین افراد جاں بحق چار افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں روبیل ولد نعیم، اریض ولد اشرف، فہاد ولد سلطان، جب کہ زخمیوں میں محمد سلیمان، محمد عمر، شہباز، احسان اسامہ شامل ہیں۔

جاں بحق و زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ DHQ ہسپتال اوتھل پہنچ گئے۔ پولیس زرائع کے مطابق پروبکس گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا، جاں بحق و زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے نیو کراچی مدینہ کالونی سے بتایا رہا ہے جو کنڈملیر سے پکنک منانے کے بعد واپس کراچی جارہے تھے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں