اوتھل میں موٹرسائیکل کے ٹائر میں برقع پھنسنے کے باعث مو ٹر سائیکل سے گر خا تون جاں بحق ،بچہ زخمی

اتوار 20 جون 2021 18:05

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) اوتھل میں موٹرسائیکل کے ٹائر میں برقع پھنسنے کے باعث مو ٹر سائیکل سے گر خا تون جاں بحق ،بچہ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوتھل سے تین کلومیٹر دور مین قومی آر سی ڈی شاہراہ پر کھانٹا پل کے قریب موٹرسائیکل پر سوار عورت کا برقع ٹائر میں پھنسنے کے نتیجے میں اور بچہ موٹر سائیکل گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیالیکن عورت جانبر نہ ہوسکی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

ذرائع کے مطابق گل حسن خاصخیلی اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر حب سے بیلہ جارہا تھا کہ کھانٹا پل اوتھل کے قریب پیچھے بیٹھی گل حسن کی اہلیہ کا برقع اچانک موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنس گیاجس کے سبب موٹر سائیکل گرنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی جسے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد دی گئی البتہ گل حسن خاصخیلی معجزانہ طور پر حادثہ میں محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں