کامیاب ہوکر تمام علاقہ کے لوگوں کو برابری کی سطح پر دیکھ کر ان علاقوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور انداز میں کوشش کروں گا،آزاد امیدوار عبدالغزیر لاسی

ہفتہ 2 جولائی 2022 16:25

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) موضع کاٹھور ،چوٹا گوٹھ اوتھل سے آزاد امیدوار عبدالغزیر لاسی نے کہا ہے کہ کامیاب ہوکر تمام علاقہ کے لوگوں کو برابری کی سطح پر دیکھ کر ان علاقوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور انداز میں کوشش کروں گا،یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان حلقوں کو بلدیاتی نمائندوں نے ہمیشہ نظر انداز کرکے من پسند افراد کو نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اگر عوام نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے کامیاب کرایا تو ان علاقوں کو بنیادی سہولیات فراہم کروا کر ہی دم لونگا مجھے حلقے کی لوگوں سے امید ہے کہ وہ مجھے اپنا قمیتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کریں گے یہاں کے مکین اکثر بینادی سہولیات سے محروم ہیں انشااللہ اگر حلقے کے لوگوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے کامیاب کرایا تو بلارنگ و نسل ذات پات دن رات عوام کی خدمت کرکے ان کے علاقوں کی تقدیر بدل دوں گا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا نصب العین ہوگااور عوامی اعتماد پر اتر کر عوام کے حقوق کا تحفظ کرونگا۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں