جام گروپ کے رہنما پیر گلا شاہ جیلانی کی حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جام گروپ کے حمایت یافتہ امیدواران کی کامیابی کے لئے مختلف علاقوں کے معززین سے ملاقاتیں

بدھ 6 جولائی 2022 16:20

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) جام گروپ کے رہنما معروف روحانی شخصیت پیر گلا شاہ جیلانی کا حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جام گروپ کے حمایت یافتہ امیدواران کی کامیابی کے لئے ہاڑا سیٹھار لاکھڑا کے مختلف علاقوں کے معززین عبداللہ سیٹھار، رمضان سیٹھار ،غلام مصطفی سیٹھار ،عبدالرحمن سیٹھار، غلام مصطفی ناکو، امین مسور، عبدالغفور مسور، آدم سیٹھار، سے ملاقاتیں کیں علاقہ معززین نے جام گروپ کے رہنما معروف روحانی شخصیت پیر گلا شاہ جیلانی کو جام گروپ کے امیدوار کو ووٹ دینے کی مکمل یقین دہانی کرادی اور انہوں نے کہا ہے کہ انشااللہ بلدیاتی الیکشن میں جام کمال خان کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے جام گروپ کے رہنما نے کہا ہے جام کمال خان کے حمایت یافتہ امیدواران کی کامیابی کے لئے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کرکے ہرممکن کوشش جاری رکھوں گا کہ جام کمال کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوں۔

(جاری ہے)

پیر گلاشاہ جیلانی نے کہا کہ جام کمال خان نے اپنے دور وزارت اعلیٰ میں لسبیلہ کے لئے اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیمات دے کر اہلیان لسبیلہ کے دل جیت لیئے ہیں۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں